Breaking News
Home / اخبار / پاکستان میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاکستان میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ کے ائرڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی رات کے اندھیرے میں فائرنگ کا مظاہرہ ہوا۔

 سے نقل کیا ہے کہ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے