Breaking News
Home / اخبار / ایران شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے اپنے شامی ہم منصب کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں قیام امن اور سلامتی کے حامی اور اس ملک میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے شامی ہم منصب کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں قیام امن اور سلامتی کے حامی اور اس ملک میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا مخالف ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے ہفتے کی رات کو شامی صدر”بشار اسد” سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، شامی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ اللہ رب العزت، اس عید کی برکت سے اسلامی قوموں بالخصوص ایران اور شام کی مزاحمت کرنے والی قوموں پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کی ضروت پر زور دیتے ہوئے شامی صدر کے حالیہ دورہ ایران کو نتیجہ خیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اس دورے میں بہت اچھے معاہدے طے پائے گئے جن پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی بلاک بالخصوص شام سے اپنی حمایتوں کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ہم ایران شام میں قیام امن اور سلامتی کے حامی اور اس ملک میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں۔

اس موقع پر شامی صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر رئیسی سے مطالبہ کیاکہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دل کی گہرائیوں سے ان کا مبارکبادی پیغام پہنچادیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ ہمارے دشمن مزاحمتی بلاک کے مقابلے میں دن بدن کمزور ہو رہے ہیں۔ ایران اور شام ایک ہی مضبوط گڑھ میں ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال میں عید کو  اسی صورتحال میں منائیں گے جب کہ ایران اور شام کی قومیں ملکی اور غیر ملکی کامیابیوں میں اضافہ کر ہوجائیں گی۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے