Breaking News
Home / اخبار / ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر دفاع نیز پاکستان کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی بھی موجود تھے۔

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے اس ملاقات میں گذشتہ ماہ شانگہائی اجلاس کے ضمن ميں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ  دوستانہ ، برادرانہ اور خوشگوار ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گہرے اور عمیق تعلقات ہیں اور ہم ایران کے ساتھ تجارتی ، اقتصادی ، انرجی، دفاعی اور عسکری شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

عمران خان نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بحران کا راہ حل عسکری نہیں ہے اور ہم افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد سطح پر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

میجر جنرل باقری اور پاکستانی وزیر اعظم نے افغانستان سمیت علاقائي اور عالمی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

About خاکسار

Check Also

رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے رفح کراسنگ پر مصری اور صیہونی فوجیوں کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے