Breaking News
Home / اخبار / عرب امارات نے صہیونی صدر اور وزیراعظم کو دورے کی دعوت دے دی

عرب امارات نے صہیونی صدر اور وزیراعظم کو دورے کی دعوت دے دی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان رابطے کی خبریں پہلے بھی ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ہیں۔ نتن یاہو نے بن زائد سے ملاقات اور ٹیلیفونک رابطوں کا دعوی کیا ہے۔

 عرب 48 کے حوالے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد آل خاجہ نے صدر محمد بن زائد کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور صدر اسحاق ہرٹزوگ کو اس سال نومبر میں ماحولیاتی حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں دعوت نامہ بھیجنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ صہیونی اعلی حکام میں سے کون اس دعوت کو قبول کرے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے گذشتہ مہینے بتایا تھا کہ بن زائد کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر امور پر گفتگو کرنے کے لئے نشست رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ عرب امارات کی جانب سے اس بیان کی تردید نہیں کی گئی تھی۔ بیان میں نتن یاہو نے مزید کہا تھا کہ بن زائد نے ٹیلی فون کرکے ان کو یہودیوں کی عید "پسح” کی مناسبت سے مبارک باد دی ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے صہیونی کابینہ کے بعض وزراء کے سخت بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے اسلحہ خریدنے کا عمل معطل کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے