Breaking News
Home / اخبار / پاراچنار میں شہید اساتذہ کی تشییع جنازہ+ تصاویر

پاراچنار میں شہید اساتذہ کی تشییع جنازہ+ تصاویر

کل 4 مئی کو پاراچنار کے سرحدی علاقے تری منگل کے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی آج مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں اجتماعی نماز جنازہ ادا ہوئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج صبح 9 بجے اسرار شہید ہائی سکول میں جلسے کا انعقاد ہوا، جس میں کرم کے ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ 11 بجے اساتذہ ریلی کی شکل میں مرکزی جامع مسجد آگئے، جہاں پہلے سے عوام الناس کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور جم غفیر موجود تھا۔

پاراچنار میں شہید اساتذہ کی تشییع جنازہ+ تصاویر

مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، سیکریٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری اور تحریک حسینی کے سربراہ علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا۔

پاراچنار میں شہید اساتذہ کی تشییع جنازہ+ تصاویر

مقررین نے واقعے کو ایک سوچی سمجھی سکیم قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردوں اور جاہل اقوام کی طرح کوئی غیر سنجیدہ کام سرانجام نہ دیں۔ کسی غیر متعلقہ شخص کو کسی قسم کا گزند نہ پہنچایا جائے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے