Breaking News
Home / اخبار / فلسطینیوں کو مصنوعی جزیرے پر متنقل کرنے کا صہیونی منصوبہ

فلسطینیوں کو مصنوعی جزیرے پر متنقل کرنے کا صہیونی منصوبہ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے مصر اور امریکہ کو تجویز دی ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کیا جائے۔

 صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکام فسلطینیوں کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کرنا چاہتے ہیں جہاں دس لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔

اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق رفح کے شہریوں کو کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد کو غزہ کے نزدیک مصنوعی جزیرے پر منتقل کیا جائے گا۔

صہیونی صحافی باروخ یدید نے کہا ہے کہ صہیونی حکام کے مطابق اس جزیرے پر 25 ہزار ٹینٹ لگائے جائیں گے جن میں دس لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی اس طرح فلسطینی مہاجرین کی مصر آمد کا سلسلہ بھی رک جائے گا۔ منصوبے کے مطابق جزیرے پر پانی، غذا اور دوسری سہولیات کی ذمہ داری مصر پر ہوگی جو امریکہ کے تعاون سے ان امور کو انجام دے گا۔

دوسری جانب مصر کی پارلیمنٹ کے رکن احمد العوادی نے کہا ہے کہ صدر السیسی نے فلسطینی مہاجرین کو مصر میں صحرائے نقب میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مصنوعی جزیرے پر فلسطینیوں کی منتقلی کے حوالے سے رشیا ٹوڈے کو کہا کہ مصر اسرائیل کے منصوبوں مخصوصا فلسطین سے وہاں کے باشندوں کو نکالنے کی مخالفت کرے گا جو مصری آئین، عرب ممالک اور اقوام متحدہ کے منشور سے متصاد م ہو۔

انہوں نے مصنوعی جزیرے کے مجوزہ منصوبے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو وجود نحس نہیں ہے جس کے باعث ان کو علیحدہ جزیرے پر منتقل کیا جائے۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ کے بعد یورپ میں صہیونیت مخالف احتجاج عروج پر، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں طلباء کا مظاہرہ

ڈبلن اور لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرہ کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے