Breaking News
Home / اخبار / امریکہ نے جنگی کمان سنبھال لی ہے! صیہونی میڈیا

امریکہ نے جنگی کمان سنبھال لی ہے! صیہونی میڈیا

صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا نے غزہ میں جنگ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول ہاتھ میں لیا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے خلاف حملوں کی شدت میں کمی آئی ہے۔

 عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ نے جنگ کی کمان سنبھال لی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم اب سفارت کاری کے مرحلے میں ہیں، اسی وجہ سے غزہ پر فوجی حملہ موخر کر دیا گیا ہے۔

اس اخبار نے ذکر کیا ہے کہ بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران غزہ پر کوئی زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ بائیڈن کل بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں الاقصیٰ طوفان کارروائی میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے صیہونی فوج کو ذلت آمیز عسکری شکست اور سیکورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی سے دوچار کرنے کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے رہائشی اور اہم انفراسٹرکچر کو انتہائی طاقتور میزائلوں اور جدید بموں کے ذریعے وحشیانہ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے