Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں وحشیانہ جنگ کا جاری رہنا باعث شرم ہے، اقوام متحدہ

غزہ میں وحشیانہ جنگ کا جاری رہنا باعث شرم ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جاری رہنے پر کڑی تنقید کی۔

 فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں وحشیانہ جنگ کو طویل عرصے تک جاری رہنے دینا نہایت شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کرنا چاہیے، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فوجی اور سیکورٹی انٹیلی جنس کی ناکامی کے بعد صیہونی رجیم نے غزہ کے خلاف وحشیانہ حملے کئے اور اب تک غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی مارے گئے  جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے