Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، حماس کے خلاف شکست پر نتن یاہو اور افسران کو برطرف کیا جائے، صہیونی جنرل کا مطالبہ

طوفان الاقصی، حماس کے خلاف شکست پر نتن یاہو اور افسران کو برطرف کیا جائے، صہیونی جنرل کا مطالبہ

اسحاق بریک نے کہا ہے کہ طوفا ن الاقصی میں شکست کے ذمہ دار اسرائیلی فوجی افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

  صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی ریزرو فورسز کے سربراہ جنرل اسحاق بریک نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں صہیونی فوج کی شکست اور نقصانات کے ذمہ دار فوجی افسران کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز میں اپنے کالم میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر حما س کے خلاف شکست کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو اسرائیل کے خلاف پورے خطے میں ایک جنگ شروع ہوگی جس کے لئے ہم آمادہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ طوفان الاقصی میں ہونے والی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نتن یاہو، یواف گیلانت اور ہرٹزی ہالیوی سمیت اعلی فوجی افسران ہیں۔

بریک نے طنزیہ لہجے میں لکھا ہے کہ نتن یاہو سمیت شکست کے دیگر ذمہ داروں کو چاہئے کہ اپنے دفتروں کی چابی واپس کرکے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔ وزیراعظم دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے کابینہ ختم کرکے اختیارات واپس کریں۔

انہوں نے وزیرجنگ گیلانت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر ان کے احمقانہ اور غیر سنجیدہ فیصلوں پر عمل کیا جائے تو اسرائیل خطے میں ایک وسیع جنگ میں داخل ہوگا جس کے لئے وہ کسی بھی طور پر آمادہ نہیں ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونی وزیرجنگ کا نتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباو

گیلانت نے نتن یاہو پر کابینہ میں جنگ بندی کے فیصلے کو قبول کرنے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے