Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / امریکہ میں طوفان کے باعث کم از کم 23 افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان کے باعث کم از کم 23 افراد ہلاک

امریکہ میں سائکلون اور طوفانی ہواؤں نے 23 لوگوں کی جان لے لی۔

 رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست می سی سی پی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات آنے والے طوفان نے اس ریاست میں سو مربع مائل کی وسعت پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

می سی سی پی کے گورنر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور امدادی اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

https://media.mehrnews.com/d/2023/03/25/3/4474688_360p.mp4?ts=1679744295975

 

دوسری جانب اس ریاست کی ایک اعلی عہدے دار نے بھی بتایا ہے کہ اس وقت تک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سلور، چولا اور رولنگ فورک شہروں میں بری طرح تباہی آئی ہے۔مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں بھی اس سائکلون نے پانچ افراد کی جان لے لی ہے۔

About خاکسار

Check Also

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب/ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے