Breaking News
Home / اخبار / شیراز میں دہشتگردوں کی شرارت کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

شیراز میں دہشتگردوں کی شرارت کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردی کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور شدید غم و غصے کے ساتھ حملے کی مذمت کرتے ہوئے منصوبہ سازوں کو سنگین نتائج کا انتہاہ دیا۔

  ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے آج شام مغرب کے وقت صوبہ فارس کے شہر شیراز میں ہونے دہشتگردی کے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث عناصر اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آیت اللہ رئیسی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

ایرانی قوم کی مظلومیت اور طاقت کی صدا اس بار حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک میں گونجی اور انقلاب اسلامی ایران کے دشمنوں کے جرائم کی سیاہ فہرست میں ایک اور جرم کا اضافہ ہوا۔

میں اس دہشت گردانہ حملے میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زائرین کی ایک تعداد کی شہادت اور زخمی ہونے پر ان عزیزوں کے اہل خانہ اور تمام ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

تجربہ بتاتا ہے کہ ایران کے دشمن قوم کی متحد صفوں میں اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے میں اپنی بے بسی، مایوسی اور اپنے تیروں کے خطا پر لگنے کا بدلہ تشدد اور دہشت گردی سے لیتے ہیں۔

یہ شرارت یقینی طور پر بغیر جواب نہیں رہے گی اور سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس اندھے جرم کے پیچھے موجود کرداروں کا پتہ لگا کر اس کا حکم دینے والوں اور منصوبہ سازوں کو ندامت پر مجبور کردینے والا اور عبرتناک جواب دیں گے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے