Breaking News
Home / اخبار / روس نے امریکی صدر بائیڈن سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیں

روس نے امریکی صدر بائیڈن سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیں

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزير خارجہ بلینکن اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے سربراہ سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزير خارجہ بلینکن اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے  کے سربراہ سمیت ایک ہزار امریکیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

روس نے امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 963 امریکیوں پر روس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ روسی فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی وزیر خارجہ بلینکن اور سی آئي اے کے سربراہ ویلیم برنس بھی شامل ہیں۔ روس نے کینیڈا کے بھی 26 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جن کے جواب میں روس نے بھی مغربی ممالک کے خلاف کڑي پابندیاں عائد کی ہیں اور بعض یورپی ممالک کو گیس کی سپلائی بھی روک دی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے