Breaking News
Home / اخبار / بھارت نے امریکہ سے سور کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دیدی

بھارت نے امریکہ سے سور کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دیدی

بھارت نے پہلی بار امریکہ سے سور کے گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پہلی بار امریکہ سے سور کے گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔  اطلاعات کے مطابق امریکہ نے بھارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں سور کے گوشت اور اس سے بنی مصنوعات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

امریکہ کے زراعت کے سیکرٹری ٹام ویلسیک اور امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا  امریکہ سے سور کے گوشت کو اپنی مارکیٹ تک رسائی حاصل دینے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھارتی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی” ٹریڈ پالیسی فورم” میں امریکی نمائندے کیتھرین تائی نے امریکا سے سور کے گوشت کی بھارتی منڈی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے