Breaking News
Home / اخبار / حضرت فاطمہ (س) اور حضرت علی (ع) کی سادگی کے ساتھ شادی جوانوں کے لئے نمونہ عمل، علامہ ساجد نقوی

حضرت فاطمہ (س) اور حضرت علی (ع) کی سادگی کے ساتھ شادی جوانوں کے لئے نمونہ عمل، علامہ ساجد نقوی

کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علی  اور دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمة الزہرا  کے روز عقد کی مناسبت سے امت مسلمہ کو تبریک اور تہنیت کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات کا وہ مثالی جوڑا ہے جس نے عظمت و طہارت ، پاکیزگی و پاکدامنی اور الفت و محبت کے ذریعہ نہ صرف رہتی دنیا تک کیلئے ازدواج مہر، جہیز اور گھریلو زندگی کو اطمینان و سکون اور خوشحالی سے گزارنے کے راہنما اصول دیئے بلکہ تربیت اولاد جیسے اہم اور عظیم فریضے کی نہایت خوبصورت انداز میں ادائیگی کر کے دنیائے عالم کو جناب حسن  و حسین  اور جناب زینب  و کلثوم  جیسی اولادیں عنایت کیں جن کا علم و عمل اورسیرت و کردار رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالب  اور سیدہ طاہرہ  کا خاصا ہے ۔ پیغمبر گرامی کا خواستگاری کے وقت مال و زر اور جاہ و جلال کے بجائے حضرت علی  کو دامادی میں قبول کرنے سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیٹیوں کے رشتے کرتے وقت معیار مال نہیں بلکہ کمال کوبنانا چاہیئے۔

قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نکاح کے بعد پیغمبر گرامی کا حضرت علی  اور جناب سیدہ  سے سوال کرنا کہ آپ نے ایک دوسرے کو کیسا پایا تو جواب میں جناب سیدہ  نے فرمایا کہ بہترین شوہر علی  ہیں اور حضرت علی  کا کہنا کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت پر بہترین مدد گار پایا۔ یہ ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو دور حاضر میں بھی اپنا کر تمام مسائل و مشکلات پر بآسانی قابوپایا جاسکتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے