Breaking News
Home / اخبار / ایران-عمان سربراہان کے درمیان دستخط شدہ اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق

ایران-عمان سربراہان کے درمیان دستخط شدہ اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزات پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق

ایران-عمان کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، اس کی بحالی اور تسلسل کیلئے ایک فریم ورک قائم کرنے کے حوالے سے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون کی دستخط شدہ دستاویزات پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

 ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید نے عمانی حکام کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے اقتصادی، تجارتی، ٹرانزٹ، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کیا اور حالیہ دستخط شدہ معاہدوں کو عملی کرنے اور نئے معاہدوں تک پہنچنے کیلئے ایرانی حکام پر تعاون کے حوالے سے زور دیا ہے۔

ایران-عمان مشترکہ اعلامیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عمانی بادشاہ جناب ہیثم بن طارق آل سعید کے دورے کے موقع پر جاری مشترکہ بیانیہ (تہران-مئی 2023)

اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان دو دوست ممالک کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات ہیں اور ایران کی رسمی دعوت پر دورے پر آئے عمانی بادشاہ اور ایرانی صدر نے باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ مضبوط تعلقات پر تاکید کی۔

اس دورے کے دوران، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں مزید استحکام پیدا کرنے کیلئے بات چیت کی۔

دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطحی دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان تعلقات کے تسلسل خاص طور پر سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے گزشتہ سال عمان کے دورے کی جانب اشارہ کیا۔

فریقین نے مستقبل میں بڑھتے ہوئے تعلقات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ کمیٹیوں کی تشکیل اور ورکنگ گروپس کے تبادلے اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مسلسل ملاقاتوں پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عمانی بادشاہ نے اقتصادی تعاون کے افق کو ترقی دینے میں دونوں ممالک کے نجی شعبے کے تعمیری کردار پر تاکید کرتے ہوئے تجارتی معاملات اور مشترکہ تعاون میں اضافے کے حوالے سے تاکید کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، اقتصادی، تجارتی، ٹرانزٹ، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ان کو جلد از جلد عملی کرنے کیلئے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے حکومتی عہدیداروں سے کہا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان تعلقات کو برقرار اور جاری رکھنے کیلئے اصول اور فریم ورک قائم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تزویراتی تعاون کی دستاویز تیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عمانی بادشاہ نے بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن اور استحکام کیلئے مختلف سیکورٹی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعمیری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت اور مذکرات کے جاری رہنے پر تاکید کی۔

آیت اللہ رئیسی اور عمان کے بادشاہ نے خطے میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا تاکہ خطے کی اقوام کے امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں تعمیری اور دانشمندانہ پالیسیوں سمیت ان کی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیز عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید نے خطے کے ممالک کے بارے میں ایرانی 13ویں حکومت کی ہمسایہ پالیسی کو سراہتے ہوئے علاقائی استحکام اور امن کو مضبوط بنانے کیلئے خلیج فارس کے ممالک کے قریبی تعاون کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

آخر میں ایرانی صدر نے اس تاریخی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور عمانی بادشاہ نے نیز اس سفر کے دوران عمانی اعلیٰ وفد کے پرتپاک استقبال پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے