Breaking News
Home / اخبار / شہادت امام حسین علیہ السلام،راہِ حق میں ڈٹ جانے کا درس عظیم ہے،پاکستانی صدر، وزیراعظم کے پیغامات

شہادت امام حسین علیہ السلام،راہِ حق میں ڈٹ جانے کا درس عظیم ہے،پاکستانی صدر، وزیراعظم کے پیغامات

یوم عاشور کے حوالے سے پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین ہمارے لیے مشعل راہ اور عظیم درس ہے۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ یوم عاشور کے حوالے سے پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین ہمارے لیے مشعل راہ اور عظیم درس ہے۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم قربانی میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔  امّتِ مسلمہ کو حق و صداقت، دین کی بقا اور فروغ کے لیے ڈٹ جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  نواسۂ رسول ؐ نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جواں مردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس وقت ہمارا ملک جس نازک صورتحال سے دوچار ہے، ہمارے لیے اس جذبۂ جواں مردی اور حق گوئی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے