Breaking News
Home / اخبار / امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا، سید حسن نصراللہ

امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "شہید حزب اللہ” کے دن کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا۔

  العہد کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "شہید حزب اللہ” کے دن کی مناسبت سے خطاب میں کہا کہ اس دن کو شہید کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد 1982 سے اب تک شہید ہونے والے تمام افراد کو یاد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جنوبی لبنان اور بیروت میں ہمارے کئی عزیز شہداء کی تشییع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی مقاومت کی تاریخ کا سب بڑا معرکہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے جس تلوار سے خطے کے لوگوں کا خون بہایا ہے اس پر شہیدوں کا لہو غالب آئے گا۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت میں شہداء کا خاص مقام ہے۔ ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہماری زندگیوں میں سکون، شرافت اور آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اللہ، انبیاء، آسمانی کتابوں اور قیامت پر ایمان رکھتے تھے اور اپنے دوست اور دشمن کو شناخت کرنے میں پوری بصیرت رکھتے تھے۔ انہوں نے بروقت اور درست اقدام کیا۔ شہداء اس وقت اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں جب لوگ غفلت کی نیند میں سوئے ہوتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے