Breaking News
Home / اخبار / اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کے نام تہران کے مئیر کا خط، فلسطین کے بارے میں 12 تجاویز

اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کے نام تہران کے مئیر کا خط، فلسطین کے بارے میں 12 تجاویز

علی رضا زاکانی نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کے مئیرز کو خط میں صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

  ایران کے دارالحکومت تہران کے مئیر علی رضا زاکانی نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کے ناظمین کے نام خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں زاکانی نے لکھا ہے کہ فلسطینی عوام ایک مہینے سے صہیونی حکومت کے مظالم کے تحت زندگی گزار رہے ہیں اگر اس کو صدی کی بڑی جنایتوں میں سے ایک قرار دوں تو غلط نہیں ہوگا۔

انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار امریکہ اور یورپ صہیونی حکومت کی حمایت کررہے ہیں جس کی وجہ غزہ ایک بڑی جیل میں بدل گیا ہے جہاں صہیونی حکومت زمینی اور فضائی حملے کررہی ہے اور فلسطینی جوان کم ترین وسائل کے ساتھ جارح فوج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

صہیونی حکومت نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ہسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فلسطین کے حالات سے دنیا کو باخبر کرنے والے صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 49 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ غزہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء کی ترسیل بند کی گئی ہے حتی کہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی منقطع کردی گئی ہے۔

ایسے میں ان مظلومین کا خدا ہی حامی و ناصر ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ ظلم باقی نہیں رہتا ہے اور اللہ تعالی مستضعفین کو دنیا کی حکومت عطا کرے گا۔

ان حالات میں ہماری بھی  کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ ہم فلسطین کا دفاع کرنے کے پابند ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ فلسطینی مظلوم عوام کے غم کو کرنے کے لئے کوئی اقدام کریں۔ ہم اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کے ناظمین کا وظیفہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق غزہ کے عوام کی حمایت کریں۔ اللہ کے نزدیک ہم اپنی ذمہ داری کے حوالے سے جوابدہ ہیں۔

ہمیں چاہئے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ روابط کریں اور سیاسی، اقتصادی، اجتماعی اور ثقافتی حوالے سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات مکمل ختم کریں۔

بین الاقوامی عدالت اور دیگر اداروں میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف کاروائی اور تحقیقات کے لئے مکمل کوشش کریں۔

صہیونی حکومت پر دباو بڑھانے کے لئے اپنی پوری توانائی استعمال کریں۔

غزہ کے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کو دوبارہ بحال کرنے  کے لئے کوشش کریں۔

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کی حمایت میں شہروں کے درمیان باہمی نشستوں اور ملاقاتوں کا اہتمام کریں۔

صہیونی حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد یقینی بنائیں
اپنے شہروں کی سڑکوں اور شاہراہوں فلسطینی اور بیت المقدس کے آرمانوں کے مطابق نام رکھیں۔

صہیونی حکومت کو رسوا کرنے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں سڑکوں پر اشتہارات اور برڈ لگوائیں۔

شہریوں اور اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان فلسطینیوں کی حمایت میں ثقافتی اور تعلیمی پروگرام رکھیں۔

غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کے لئے عوامی سطح پر عطیات اور رقوم جمع کریں۔

عبرانی اور مغربی میڈیا کا مقابلہ کریں جو فلسطینی عوام کی آزادی طلبی کو دنیا کے ساتھ غلط معنی و مفہوم دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

فلسطینی عالم اسلام کا دل ہے لہذا استعمار کو اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین کو فراموشی کے سپرد کرے۔

آج حق اور باطل کی جنگ واضح ترین شکل میں جاری ہے ااور ہماری باری ہے کہ حماس کی دلیری کے ساتھ حمایت کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔ اب وقت آیا ہے کہ ظلم ستیزی کے میدان میں داخل ہوکر آواز بلند کریں۔ اللہ کی مدد اور نصرت قریب ہے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے