Breaking News
Home / اخبار / صہیونی فوج کی بربریت، تشییع جنازہ کے اجتماع پر بمباری

صہیونی فوج کی بربریت، تشییع جنازہ کے اجتماع پر بمباری

صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ میں تشییع جنازہ میں شریک لوگوں کے اجتماع پر بمباری کی جن میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

  طوفان الاقصی شروع ہونے کے نویں روز بھی صہیونی فورسز ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔غزہ کے مختلف مقامات پر طبی مراکز اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

المیادین کے مطابق تازہ ترین صورتحال کے مطابق صہیونی درندوں نے غزہ کے مرکزی اور شمالی علاقوں پر بمباری کی جس تشییع جنازہ کا ایک اجتماع بھی شامل ہے۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں اجتماع میں شریک کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع قبرستان السوارحہ پر بھی بمباری کی گئی۔ قریب میں واقع ایک گھر بھی حملے کی زد میں آگیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق 2329 فلسطینی شہید اور 9024 زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے