Breaking News
Home / اخبار / پاکستان نے امریکہ سے ایران پر پابندیوں کی وضاحت مانگ لی

پاکستان نے امریکہ سے ایران پر پابندیوں کی وضاحت مانگ لی

پاکستان نے امریکہ سے وضاحت مانگی ہے آیا امریکی پابندیوں کے اثرات پاک ایران گیس پائپ لائن پر مرتب ہو سکتے ہیں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ فوری شروع کرنےکاعزم ہے۔

  سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے وضاحت مانگی ہے آیا امریکی پابندیوں کے اثرات پاک ایران گیس پائپ لائن پر مرتب ہو سکتےہیں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ فوری شروع کرنےکاعزم ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ التواء کا شکار یہ دیرینہ منصوبہ عمل پذیر ہو ۔

وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصہ میں متعلقہ امریکی حکام سے اس حوالے سے بارہا دریافت کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے بھی اپنے حالیہ دورہ امریکا میں یہ معاملہ اٹھایا۔ وطن واپسی سے قبل قطر میں بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے بھی امریکی ذمہ داران کے آگے معاملہ اٹھایا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا سے فوری جواب درکار ہے تاکہ اس انتہائی پروجیکٹ کے بارے میں جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے۔ حکام اس منصوبے کے قابل عمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔ خصوصاً سعودی عرب اور ایران میں مفاہمت اور خطے میں چین کی نئی سیاسی و اسٹرٹیجک پوزیشن کے بعد پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے خاصا پرامید ہے ماضی میں سعودی عرب نے بھی اس منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، ایران نے گزشتہ جنوری میں کہا تھا کہ پاکستان اپنے علاقے میں اس پائپ لائن کو فروری، مارچ 2024ء تک مکمل کرلے ورنہ 18ارب ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کےلیے تیار ہو جائے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے