Breaking News
Home / Tag Archives: کشمیر (page 2)

Tag Archives: کشمیر

پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت سے منائی جا رہی ہے

پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر کے محتلف شہروں میں آج سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، عید فطر کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ مطابق پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر کے محتلف شہروں میں آج سعید فطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ …

Read More »

حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام حسین نجفی (رحمت اللہ علیہ) کے رسم چہارم کا انعقاد

بروز بدھ مورخہ ١١ رمضان المبارک بمطابق ١٣ اپریل کو  کشمیر کے ضلع بڈگام کے موضعخندہ میں وادی کشمیر کے مشہور و معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام حسین نجفی (رحمت اللہ علیہ) کیرحلت کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء و فضلاء کشمیر کے ہمراہ عوام الناس نے کثیر تعداد میںشرکت فرمائی اور اس عالم مجاہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم شیخ صاحب (ر) چند روز کی مختصر علالت کے بعد آٹھ رمضان المبارک کی سحر کے مبارک وقت پر داعی اجل کو لبیک کہہ کراس دار فانی سے رحلت کر گئے تھے۔ مرحوم شیخ صاحب (ر) کی ولادت سن ١٩٣٨ عیسوی میں وادی کشمیر کے بڈگام ڈسٹرکٹ کے موضع خندہ میں ہوئی۔ انہوں نےابتدائی تعلیم کشمیر میں حاصل کی اور اس کے بعد علم دین سے فیضیاب ہونے کی خاطر اپنے وطن سے ہندوستان کی جانب ہجرتفرمائی اور شہر لکھنؤ میں سکونت اختیار کی۔ لکھنؤ میں مرحوم نے علم دین حاصل کرنے کے اپنے اس مقدس سفر کا آغاز مشہور تعلیمی ادارہ جامعۂ ناظمیہ سے فرمایا۔ انہوں نےشہر لکھنؤ میں اپنے اس مقدس سفر کے دوران کئی اہم علمی درجات کی اسناد حاصل کی جس میں دبیر ماہر، دبیر کامل، منشیکامل، فاضل ادب، فاضل تفسیر، ممتاز الافاضل وغیرہ سر فہرست ہیں۔ مرحوم نے شہر لکھنؤ میں اپنی اقامت کے دوران اورینٹل کالجمیں علم فقہ کے مختلف موضوعات پر تحقیقی کام بھی انجام دیے۔ مرحوم شیخ صاحب (ر) لکھنؤ کے جامعۂ سلطان المدارس میں بھی زیر تعلیم رہے اور اسی مدرسہ میں مرحوم نے پیغمبر اکرم (ص) کامقدس لباس زیبِ تن کیا۔ سلطان المدارس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد علوم آل محمد علیہم السلام کی تکمیل کی غرض سے عراقتشریف لے گئے اور وہاں شہر مقدس نجف اشرف میں سکونت پذیر ہوئے اور حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں بیس سال کی طویل مدت تکمختلف علماء و فقہاء و مجتہدین و مراجع عظام تقلید کے نزدیک زانوئے تلمذ تہہ کیا۔ ان کے اساتذہ میں مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم (طاب ثراہ) سر فہرست ہیں۔ ان کے علاوہ مرحوم شیخ صاحب(ر) نے دیگر کئی جید مراجع عظام کی شاگردی کا شرف بھی حاصل کیا جن میں مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید حسینطباطبائی بروجردی، مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد علی اراکی، مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید عبداللہ موسوی،مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید عبد الکریم موسوی کشمیری اور انقلاب اسلامی ایران کے رہبرِ کبیر مرحوم حضرت آیت اللہالعظمیٰ امام خمینی (رضوان اللہ علیہم) شامل ہیں۔ انہوں نے ان بزرگ ہستیوں کے علاوہ دور حاضر کے جید مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ ناصر مکارم شیرازی (حفظہ اللہ) کے نزدیک بھی شاگردی کی سعادت حاصل کی۔ ان کو مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ اراکی، مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید عبداللہ موسوی،  مرحوم آیت اللہ العظمیٰ  سید عبد الکریم کشمیری (رضوان اللہ علیہم) ، حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی (حفظہ اللہ)  اور دیگر مراجع تقلید کی جانب سے اجازۂ نقل حدیث اور موجودہ کئی مراجع تقلید کی نمایندگی میں شرعی وجوہ کے اخذ و تقسیم کااجازہ بھی حاصل تھا۔ اپنی بابرکت حیات کے بیس سال علوم آل محمد علیہم السلام کے حصول میں صرف کرنے کے بعد مرحوم شیخ صاحب (ر) نے مادرکشمیر کی آغوش میں واپس آنے کا ارادہ کیا اور نجف اشرف کی مقدس سرزمین کو خیرباد کہہ کر عازم کشمیر ہوئے۔ کشمیر واپسآنے کے بعد وہ وادی کشمیر میں تبلیغی خدمات انجام دینے میں مصروف ہوئے اور سالہا سال تک کشمیر کے مسلمانوں (شیعہ و سنی) کی شرعی اور سماجی مشکلات کے حل کی خاطر نقطۂ رجوع رہے۔ مرحوم شیخ صاحب (ر) کی منکسر مزاجی، سادہ زیستی اوراخلاقی شخصیت کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ان کے لیے ایک خاص احترام اور محبت تھی اور وہ بھی عوام کی مشکلات کے حلکی خاطر کسی بھی ممکنہ کوشش سے دریغ نہیں کرتے تھے۔ مرحوم شیخ صاحب (ر) کی رحلت کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے شہر مقدس قم اور شہر اراک کے قصبہ آشتیان میںبھی ان کے ایصال ثواب کے عنوان سے مجالس ترحیم منعقد کی گئیں جس میں ایران کے ممتاز قاریان قرآن نے تلاوت کلام مجید اورمشہور خطباء نے اپنے بصیرت افروز بیانات سے مومنین کو محظوظ فرمایا اور مجالس کے اختتام پر مرحوم شیخ صاحب (ر) کو خراجعقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے فرزند ارجمند جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا ہاشم علی میر صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیتعرض کی جو اس وقت حوزۂ علمیہ قم میں زیر تعلیم ہیں۔

Read More »

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کے خلاف پاکستان بین الاقوامی قوانین کو کس طرح استعمال کر سکتا ہے؟ شفقنا خصوصی

جب بھی کسی ملک کو کسی بین الاقوامی مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے لیے وہ دو طریقوں میں سے ایک اختیار کر سکتا ہے، آرام سے بیٹھ جائے اور اس مسئلے کو ایک غیر متوقع رفتار سے ابھرنے دے یا پھر آگے بڑھ کر اس کے حل …

Read More »

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 6 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ پا کستان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں گزشتہ تین دنوں میں …

Read More »

حق رائے دہی سے محروم اب نہیں: کشمیر پر رسل ٹریبونل

جنگی جرائم اور نسل کشی کے خلاف بین الاقوامی دنیا کی بے حسی اور بین الاقوامی عدالتوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ کسی طور ممکن نہیں کہ ظلم کا شکار مظلوم انصاف پا سکیں اور ان کی آواز کو کہیں سنا جاسکے بلکہ یہ کہنا بھی بے جا نہ …

Read More »

کشمیر میں کیا ہورہا ہے؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جمعے کی سہہ پہر ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں وادی میں موجود سیاحوں اور کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام امرناتھ غار کی یاترا پر آئے ہوئے یاتریوں کو دورہ مختصر کر کے جلد از جلد واپس جانے پر زور دیا گیا۔

Read More »