Breaking News
Home / اخبار / یمنی فورسز کے ترجمان کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شدید انتباہ

یمنی فورسز کے ترجمان کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شدید انتباہ

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔

 المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو جنگ بندی نقض کرنے پر خبردار کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ مآرب کے آگلے مورچوں کے معائنے اور البلق و الجوبہ علاقوں کے دورے کے دوران یمنی فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ بندی کو نقض کرنا شروع کردیا ہے اس کا مکروہ، بھیانک اور خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوجیوں نے ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب کے جارحانہ اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ، سعودی عرب کی یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کو اس کی تاریخی شکست قراردیا جارہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے