Breaking News
Home / اخبار / بھارتی شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 دن میں دوسرا دھماکہ

بھارتی شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 دن میں دوسرا دھماکہ

بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

  بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کی نزدیکی سڑک پر تین دنوں کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، یہ دھماکا معمولی نوعیت کا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ 6 مئی کوبھی گولڈن ٹیمپل کے قریب اسی سڑک پردھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے