Breaking News
Home / اخبار / صیہونی حکومت کے خاتمے میں تیزی آئی ہے، حزب اللہ

صیہونی حکومت کے خاتمے میں تیزی آئی ہے، حزب اللہ

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی حکومت کے خاتمے کے رجحان میں تیزی آئی ہے، کہا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ اہم اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

  لبنان کی نیوز ویب سائٹ النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کہا: صیہونی رجیم اور اس کی بربریت اور ظلم و ستم کے خاتمے میں تیزی آئی ہے اور فلسطینیوں کو فتح ان کے صبر، جہاد اور شہادت سے ہی حاصل ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت دنیا کی استکباری طاقتوں کی حمایت کے علاوہ زندہ نہیں رہ سکتی، کہا: دو اہم مسائل اس وقت غزہ میں جنگ کو روک سکتے ہیں، پہلا امریکہ کے صدارتی انتخابات  جب کہ دوسرا، ایران کا اسرائیل مخالف حالیہ آپریشن ہے جس سے اسرائیل نمٹنے میں پوری طرح ناکام رہا۔

انہوں نے آپریشن "وعدہ صادق” میں اسرائیلی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی انتقامی کارروائیوں اور غزہ کے تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ عظیم مشرق وسطیٰ کا امریکی منصوبہ تیسری بار ناکام ہو چکا ہے: ایک بار 2006 میں لبنان میں۔ پھر شام میں، اور اب تیسری بار غزہ میں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ حزب اللہ نے غزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی میں بڑی کامیابی کے ساتھباپنے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

شیخ قاسم نعیم نے اس جنگ کے پانچ بنیادی مقاصد بیان کیے جن میں غزہ کے باشندوں کی حمایت، قابض دشمن کے خلاف جدوجہد، صیہونی آباد کاروں کو ہجرت پر مجبور کرنا، دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچانا اور ڈیٹرنس پاور قائم کرنا شامل ہیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی حزب اللہ نے یہ اہداف کم سے کم روایتی ہتھیاروں کے استعمال سے حاصل کیے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستانی وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے