Breaking News
Home / اخبار / سروے کے مطابق ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اردوگان جیت جائیں گے

سروے کے مطابق ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اردوگان جیت جائیں گے

2 مختلف سروے کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ ترکی کے موجودہ صدر، کل کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جیت جائیں گے۔

 اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اریڈا اور آسال اسٹڈی سینٹرز کے سروے کے مطابق، ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان کل کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تھوڑی سی اکثریت سے کامیاب قرار پائیں گے۔

واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کل 14 مئی کو ہوں گے۔ اگر صدارتی امیدواروں نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کئے تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔

اریڈا انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق، 51.3 فیصد جواب دہندگان اردوگان کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں اور دوسری طرف، 44.2 فیصد نے اردوگان کے اہم حریف کمال قلیچدار اوغلو کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیسرے امیدوار سینان اوگان کو تقریباً 4 فیصد ووٹ پڑیں گے۔ اس سروے کے مطابق حکمران جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ” اور "نیشنل موومنٹ پارٹی” کا اتحاد 51 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا۔

آسال انسٹیٹیوٹ کے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردوگان کو 50.6 فیصد اور کمال قلیچدار اوغلو کو 46.3 فیصد ووٹ پڑیں گے۔ آریڈا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 25 ہزار افراد کے درمیان سروے کرایا گیا اور یہ ترکی کے صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار محرم اینچہ کے دستبردار ہونے کے بعد ہونے والے پہلے سروے میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ آسال انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سروے کیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے