Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 86 واں دن، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر صہونی فورسز کی بمباری

طوفان الاقصی کا 86 واں دن، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر صہونی فورسز کی بمباری

صہیونی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے مختلف مقامات پر پناہ گزین کیمپوں اور مساجد پر بمباری کی۔

 فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین واقعات کے مطابق صہیونی فوج نے نہتے شہریوں اور غیر فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔ اتوار کی علی الصبح غزہ کے مختلف مقامات پر پناہ گزین کیمپوں اور مساجد کو اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے توپ خانے کی مدد سے غزہ کے مرکز میں واقع دیرالبلح پر حملہ کیا۔ علاوہ ازین شمال میں واقع النصیرات کیمپ پر صہیونی فورسز نے وحشیانہ حملہ کرکے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

غزہ سے ذرائع کے مطابق مرکزی علاقے میں واقع البریج اور المغازی کیمپوں پر گولہ باری کی گئی جس سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے