Breaking News
Home / اخبار / ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

عبداللہیان اور فواد حسین نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور فلسطین سمیت خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر جلد عملدرامد کی ضرورت پر تاکید کی۔

گفتگو کے دوران عبداللہیان اور فواد حسین نے الجزائر میں ہونے والے گیس برامد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور صہیونی مظالم کو روکنے کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششیں بڑھانے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بہت ضرورت ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے