Breaking News
Home / اخبار / صہیونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ، مقاومت اسلامی عراق نے ذمہ داری قبول کرلی

صہیونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ، مقاومت اسلامی عراق نے ذمہ داری قبول کرلی

مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی بندرگاہ ایلات ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  عراقی تنظیم مقاومت اسلامی نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر اتوار  کو علی الصبح ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع صہیونی بندرگاہ ایلات پر تنظیم کے مجاہدین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی حملوں اور نسل کشی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں جارحیت ختم نہیں ہوگی صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے