Breaking News
Home / اخبار / یوکرائن کی صورتحال سے امریکہ کے حامیوں کو عبرت اور سبق سیکھنا چاہیے

یوکرائن کی صورتحال سے امریکہ کے حامیوں کو عبرت اور سبق سیکھنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے داخلی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے آپ کو امریکہ پر فدا کررہے ہیں انھیں یوکرائن کی صورتحال سے عبرت اور سبق سیکھنا چاہیے۔

نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے داخلی امور کے کمیشن کے سربراہ محمد صالح جو کار نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے آپ کو امریکہ پر فدا کررہے ہیں انھیں یوکرائن کی صورتحال سے عبرت اور سبق سیکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کو دوسرے ممالک کو نقصان پہنچا کر حاصل کرتا ہے ، امریکہ کی یہ پالیسی بہت ہی غلط اور نادرست پالیسی ہے۔

محمد صالح جو کار نے مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس اہم ذرائع‏ ابلاغ ہیں جن کے ذریعہ وہ عالمی رائے عامہ کو بدلنے کی کوشش کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ دنیا میں ہونے والے امریکی مظالم کو چھپاتے ہیں اور انھیں وہ بیان نہیں کرتے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں یزد کے نمائندے نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے جب بھی کسی دوسرے ملک میں قدم رکھا ہے تو وہاں کے عوام  کو اس نے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے اور انھیں بد بختی ، تباہی ، ظلم و ستم اور ویرانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ممکن ہے امریکی میڈیا یوکرائن کی مدد کے بارے میں بڑے کر و فر کے ساتھ  خبریں پیش کرتا ہو، لیکن حقیقت میں امریکی مدد کی کوئی خـبر نہیں ہے کیونکہ یوکرائن امریکہ کے لئے مہم نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے شاہ نے بھی امریکہ کی بہت بڑی خدمات انجام دی تھیں ، لیکن امریکہ نے شاہ ایران کے لئے کچھ نہیں کیا۔ امریکہ دنیا کے تمام ممالک کو اپنا غلام سمجھتا ہے اور جو ملک امریکہ کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرتا ہے، امریکہ اسے ہر لحاظ سے تباہ کرنے کی کوشش شروع کردیتا ہے۔ امریکہ کسی ملک کی مدد اسی وقت تک کرتا ہے جب تک اس کے مفادات وابستہ ہوں۔ لہذا امریکہ پر فدا ہونے والے ممالک کو یوکرائن سے سبق سیکھنا چاہیے اور امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے