Breaking News
Home / اخبار / یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے ۔ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائيل بھی شامل ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے