Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پیر کے دن عمان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پیر کے دن عمان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پرعمان کا دورہ کریں گے۔

 مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن عمان کے بادشاہ  ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پرعمان کا دورہ کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي مسائل اور عالمی امور کے بارے میں عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید سے بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر کا عہدہ صادرت سنبھالنے کے بعد عمان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایران اور عمان کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی باہمی تعاون کی چند دستاویزات پر دستخط کریں گے۔گذشتہ ہفتہ ایران کے 50 رکنی اقتصادی وفد نے عمان کاد ورہ کیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے