Breaking News
Home / اخبار / اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے، حماس

اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے، حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔

 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ  اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔

دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی پر  مذاکرات جاری ہیں۔ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی غزہ میں اسرائیل کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

رفح میں رات بھر بمباری سے مزید24 فلسطینی شہید ہوگئے، بریج کیمپ پر فضائی حملوں سے 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے3 فلسطینی شہید ہوئے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے