Breaking News
Home / اخبار / اسلام آباد؛ ایرانی سفارت خانہ راسک دہشت گردانہ حملے کی تحقیق کر رہا ہے، ایرانی قونصل جنرل

اسلام آباد؛ ایرانی سفارت خانہ راسک دہشت گردانہ حملے کی تحقیق کر رہا ہے، ایرانی قونصل جنرل

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ راسک دہشت گردانہ حملے کی تحقیق کر رہا ہے۔

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان  کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر گزشتہ رات ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ راسک دہشت گردانہ حملے کی تحقیق کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ رات 2 بجے متعدد دہشت گردوں نے راسک ملٹری ہیڈ کوارٹر پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں اعلیٰ افسران اور جوانوں سمیت تقریباً 12 اہلکار شہید ہوئے۔

دہشت گرد گروہ "جیش الظلم” نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات 2 بجے کئی دہشت گردوں نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک  کے پولیس  اسٹیشن پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں اعلیٰ پولیس افسران اور جوانوں سمیت بارہ اہلکار شہید ہو گئے۔ جب کہ دہشت گرد گروہ "جیش الظلم” نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

راسک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے پولیس سربراہ کی قیادت میں ایک وفد واقعے کی تحقیقات کے لئے راسک پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی مقامات پر دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے ارکان کی شناخت کے لیے ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ رات دہشت گردانہ حملوں میں متعدد فوجی جوانوں کو شہید کیا تھا۔

یاد رہے کہ سیستان اور بلوچستان میں کارروائیوں کے بعد دہشت گرد گروہ بار بار پاکستان کی سرحدوں کی طرف بھاگے ہیں جب کہ اس ملک میں ان کے آپریشنل اڈے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے