Breaking News
Home / اخبار / ایک چوتھائی امریکی رات کو بھوکا سوتے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار

ایک چوتھائی امریکی رات کو بھوکا سوتے ہیں، امریکی صدارتی امیدوار

امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی نے امریکی معاشرے کو بدحالی اور داخلی بحران کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد کو رات کا کھانا نہیں ملتا اور فوجی جوانوں میں خودکشی کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

  نے ٹوڈے نیوز افریقہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی نے امریکی معاشرے کی اقتصادی اور اجتماعی صورتحال کو انتہائی دگرگون قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکی عوام کی غربت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک چوتھائی امریکی دو وقت کی روٹی خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسی وجہ سے بھوکا سونے پر مجبور ہیں۔

کینیڈی خاندان کے سیاسی وارث اور آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے نے کل سے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے ریٹائرڈ فوجیوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے 33 ہزار سابق اہلکار معاشی مشکلات کی وجہ سے رہائش کی ذاتی سہولت سے محروم ہیں اور بے گھر امریکیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ مشکلات کی وجہ سے روزانہ 32 فوجی جوان خودکشی کرتے ہیں۔

رابرٹ کینیڈی نے دنیا کے مختلف ممالک میں جنگ کے شعلے بھڑکانے پر امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوٹن کی حکومت گرانے کی کوشش میں یوکرائن میں ہزاروں جوانوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔ یوکرائن میں غلط پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے روس اور چین متحد ہورہے ہیں اور امریکہ دنیا میں تنہا ہورہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے