Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر کی عراق کے نئے صدر کو منتخب ہونے پر مبارکباد

ایرانی صدر کی عراق کے نئے صدر کو منتخب ہونے پر مبارکباد

ایرانی صدر نے عبداللطیف راشد کے جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے پر عراق کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

  آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عبداللطیف راشد کے عراق کے صدر منتخب ہونے پر عراقی حکومت اور قوم کو اپنا تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں عبداللطیف راشد کے عراق کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ملک کی نئی حکومت عراق کی ترقی اور خوشحالی کی طرف قدم اٹھائے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تہران اور بغداد کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے اور زیادہ گہرے ہوں گے۔

صدر رئیسی نے تاکید کی کہ ایران نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی بنیاد پر عراقی سیاسی عمل کی حمایت کی ہے اور عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے  کے لیے کوشاں رہا ہے۔

ایران کے صدر نے عراق کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو عراقی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دو راونڈ کے بعد راشد نے اپنے ساتھی عراقی کرد رہنما برہم صالح کی جگہ ریاست کے سربراہ کا عہدہ حاصل کیا۔ انہوں نے صالح کے 99 کے مقابلے میں 160 ووٹ حاصل کیے

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے