Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ نے صیہونی فوج کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اپنے تازہ حملے میں صیہونی فوجیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔

 النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے اہم مرکز پر نئے حملے کی اطلاع دی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کے دلاوران مزاحمت اور ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت میں حزب اللہ کے جوانوں نے آج قابض صیہونی فوج کے الرہاب سینٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی بستیوں کے 40 فیصد آبادکاروں کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان بستیوں میں واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے