Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / آسان اعمالِ عیدِغدیر/ آثار و ثواب کیساتھ آشنا هوں

آسان اعمالِ عیدِغدیر/ آثار و ثواب کیساتھ آشنا هوں

آسان اعمالِ عیدِغدیر
آثار و ثواب کیساتھ آشنا هوں
اور دوسروں کو بھی شوق

یہ سادات کی عید نہیں بلکہ ولایتِ علیؑ پر ایمان رکهنے والے
هر فرزندِ فاطمہ زهراؑ کی عید هے
اور
جو یہ عید نہیں مناتے وہ بی بی زهراؑ کو یقیناً جوابدہ هونگے جس نے شکستہ پہلو کیساتھ بهی ولایت کی ترویج کی.
.
امام صادقؑ فرماتے ہیں:
"خدا کی قسم کائنات میں عیدِغدیر سے اهم تر کوئی بهی دن نہیں.
خدا کی قسم اس دن عید منانے والے کو خدا جتنے انعامات دیتا هے، وہ قابلِ حساب نہیں ہیں.”
.
.
عیدِ غدیر کے اعمال اور هر عمل کا ثواب اور اثر:

1. روزہ رکهنا
غدیر كے دن كا روزہ دنیا كی پوری عمر كے روزے كے برابر هے.
اور اس روزے کا ثواب اللہ كے نزدیك ہر سال سو حج مقبول اور سو عمرہ مقبولہ انجام دینے والے كے ثواب كے برابر هے.
اس دن کا روزہ، 60 سال کے گناهوں کا کفاره هے.
.

2. غسل کرنا
3. نمازِ عید پڑھنا
ایك لاكھ حج اور ایك لاكھ عمرہ كے برابر هے.
.

4. عیدی دینا
برائے ترویج نظریہ ولایت
(فیملی کے بچوں کو، بیوی کو، دوستوں کو یا کسی غریب کو)
ثواب:
ایك درہم عیدی دینا، دس لاكھ درہم كے برابر هے.
5. عید منانا
یعنی اپنے آپ کو بنانا سنوارنا، خوشبو لگانا، خوشی ظاهر کرنا، دوسروں کو خوش کرنا
آثار و ثواب:
خدا اس کے تمام چهوٹے بڑے گناہ معاف کر دیتا هے،
اور کچھ فرشتوں کی ذمہ داری لگاتا هے
کہ اس کیلئے مسلسل نیکیاں لکهتے جائیں
اور اس کے درجات میں اضافہ کرتے جائیں
تا کہ وہ اس عظیم دن کے لائق بن جائے.
ایسا انسان اگر مر جائے تو شہید جائیگا
اور اگر زندہ رهے تو کامیاب و سعادتمند زندگی کریگا

6. فیملی جشن منانا
Family Celebration
گهر میں شیرینی تقسیم کرنا، اچها کهانا پکانا، کیک کاٹنا وغیرہ
آثار و ثواب:
اس سے مال و رزق میں برکت هوتی هے اور روزگار بہتر هوتا هے.
اور پوسٹ میں درج باقی تمام کاموں کے ثواب ملتے ہیں کیونکہ
فیملی جشن، تمام عبادات کا مجموعہ ہے

7. ہر ایک سے مسکرا کر ملنا
غدیر کے دن اس عمل سے ہزار حاجتیں پوری هوتی ہیں

8. همسائیوں کے گهر شیرینی یا کهانا بهیجنا
رشتہ داروں سے ملاقات کرنا
دوستوں سے ملاقات – ایکدوسرے کے گهر جانا
آثار و ثواب:
پرور دگار عالم اس كی قبر میں ستر نور داخل كرے گا اور اسكی قبر كشادہ كردی جائے گی اور اس كی قبر مطاف ملائكہ ہوگی ہر روز ستر ہزار فرشتے اس كے قبر كی زیارت كریں گے اور اس كو جنت كی بشارت دیں گے.
اس شخص کے روزگار، مال اور عمر میں برکت هو گی

9. اگر استطاعت نہیں تو قرض لے.
قرض لینا اسلام میں اچها عمل نہیں لیکن غدیر کے دن کے عظیم آثار والے اعمال کیلئے
حتی قرض لیکر یہ اعمال انجام دے تا کہ انبیاء و اولیاء و شہداء کی همراهی ملے. اور عمر و مال و روزگار میں برکت هو.
امام علی(ع) نے فرمایا میں ضمانت لیتا هوں کہ یہ قرض ادا هو گا.

10. زیادہ سے زیادہ افراد کو اس عید کی مبارکباد دینا
جب مومن اپنے مومن بھائی سے ملاقات كرے
تو اس سے یہ كہناچاہئے
” الحمد لّلہ الذی جلعنا من المتمسكین بولایة امیر المومنین والائمة علیہم السلام۔“
آثار و ثواب:
اس طرح تمام انبیاء و اولیائے الہی اور شہداء کی همراهی هوتی هے. اور همارے حق میں مستجاب دعائیں کرتے ہیں.

11.
کسی دوست یا غریب کی مالی مدد کرکے، یا کهانا کهلا کر، نئے کپڑے دیکر
آثار و ثواب:
كفر اور فقر سے محفوظ رهے گا
ہر ایك درهم کا ثواب دس لاكھ درہم كے برابر هے.

12. روزه دار کو افطار کرانا
آثار و ثواب:
گویا اس نےفئام فئام مومنوں كو افطار كرایا هے.
امام علی نے فئام فئام كہتے ہوئے انگلیوں پر دس تك شمار كیا.
ایك شخص اٹھا اور سوال كیا اے امیر المومنین! فئام كیا هے ؟
فرمایا: ایك لاكھ انبیاء، صدیق اور شہداء۔
یعنی ایک لاکھ ضربِ ایک لاکھ

13. زیارت امام علیؑ پڑھنا توجہ و محبت کیساتھ
بہتر هے زیارتِ امین الله پڑھے (فقط دو صفحے ہیں).

14. غدیر كے دن سو مرتبہ یہ دعا پڑھے:
الحمد لله الذی جعل كمال دینہ وتمام نعمتہ بولایة امیرالمومنین علی بن ابی طالب

15. یہ مختصر دعا
مذكورہ اعمال شروع كرنے سے پہلے تم بھی یہ تعویذ اپنے لئے بناوٴ تاكہ موانع و مشكلات سے بچاوٴ ہو سكے اور وہ تعویذ یہ هے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم خیرالاسماء، بسم اللہ رب الآخرة والاولیٰ و رب الارض والسماء الذی لایضر مع اسمہ كید الاعدا ء وبہا تدفع كل الاسواء۔“

نوٹ: کم سے کم چند افراد کو یہ عید منانے کا شوق دلائیں.
.
یہ باتیں دوسروں تک ضرور پہنچائیں
شیئر کرکے، ٹیگ کرکے، یا زبانی بتا کر.
غفلت نہ کریں.

اگر لوگ اس دن کی فضیلت سمجھ جائیں (اور عمل کریں)
تو یقیناً فرشتے هر دن ان کے دس مرتبہ مصافحہ کرینگے. (حضرت امام رضاؑ)

About صراط عشق

Check Also

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب/ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے