Breaking News
Home / اخبار / بھارت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں موجود اپنے شہریوں کو پھر سے انتباہ

بھارت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں موجود اپنے شہریوں کو پھر سے انتباہ

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

 رشیا ٹوڈے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہندوستانی سفارتخانے نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہندوستانیوں کو انتباہ جاری کیا تھا جس کے ایک روز بعد شمالی علاقے ہونین پر میزائل حملے میں ایک ہندوستانی ہلاک جب کہ  دو زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملے لبنانی حزب اللہ  نے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 8 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے