Breaking News
Home / اخبار / صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، ایرانی وزارت خارجہ

صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تل ابیب یونیورسٹی کی ریسرچ رپورٹ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

 ، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک کوے کی ویڈیو وائرل ہوئی کہ جس میں کوے نے اسرائیل کے پرچم کے ٹکڑے کرنے کے بعد اسے اتار کر نیچے پھینک دیا تھا۔

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تل ابیب یونیورسٹی کے سیکورٹی سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریاست کا اپنے دشمنوں کے خلاف ڈیٹرنس اور دفاعی طاقت بہت کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ غاصب صیہونی ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے