Breaking News
Home / اخبار / یورپی یونین کی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے تشییع جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

یورپی یونین کی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے تشییع جنازے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

یورپی یونین نے الجزیرہ کی شہیدہ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے تشییع جنازے پر اسرائیلی فوج اور سکیورٹی دستوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے الجزیرہ کی شہیدہ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے تشییع جنازے پر اسرائیلی فوج اور سکیورٹی دستوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپین یونین مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے جنازے کے جلوس کے دوران سامنے آنے والے مناظر سے حیران ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین ماتمی جلوس کے شرکاء کے خلاف طاقت کے غیر مناسب استعمال اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی جنازے کو پر امن الوداع کی اجازت نہ دینا اور سوگواروں کو بغیر کسی ایذاء اور تذلیل کے سکون سے غمگین نہ ہونے دینا، کم سے کم انسانی احترام ہے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس موقع پر یونین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ یورپین یونین اسرائیل سے ایک مکمل اور آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتی ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کی موت کی تحقیقات کرکے ان کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی یونین دونوں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی مظآلم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکہ اور یورپی یونین کی حمایت کی بنا پر فلسطینوں پر اسرائیلی سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے