Breaking News
Home / اخبار / کئی ممالک کو مطلوب عالمی دہشت گرد افغانستان میں ہلاک، پاکستان کا دعویٰ

کئی ممالک کو مطلوب عالمی دہشت گرد افغانستان میں ہلاک، پاکستان کا دعویٰ

دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔

  حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔

دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری اپریل 2020ء سے اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبے کا سرغنہ تھا۔

ہلاک دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔دسمبر 2021ء میں اقوامِ متحدہ، امریکا اور یورپی یونین نے ثناء اللّٰہ غفاری کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کےسر پر 1 کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔

دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور آپریشنز لیڈر نامزد رہا ہے۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور پر حملوں میں ملوث تھا۔

دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ننگر ہار افغانستان میں جیل بریک، ازبکستان اور تاجکستان میں راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران میں شاہ چراغ مزار دھماکے اور مزار شریف افغانستان میں مسجد پر حملے میں ملوث تھا۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے