Breaking News
Home / اخبار / ایشین فٹبال چمپئن شپ، عرب امارات کو شکست دے کر ایران گروپ میں پہلی پوزیشن پر قابض

ایشین فٹبال چمپئن شپ، عرب امارات کو شکست دے کر ایران گروپ میں پہلی پوزیشن پر قابض

ایرانی فٹبال ٹیم نے ابتدائی دونوں میچوں میں ہانگ کانگ اور فلسطین کو شکست دینے کے بعد آخری گروپ میچ میں عرب امارات کو زیر کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

  ایشین فٹبال چمپئین شپ کے گروپ میچز کے دوران ایران نے اپنے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں ہونے والی چمپئین شپ کا یہ دارالحکومت دوحہ کے ایجوکیشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مضبوط حریف متحدہ عرب امارات کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

ایران کی طرف سے پہلا گول اس وقت ہوا جب سردار آزمون کے بہترین پاس پر مہدی طارمی نے عرب امارات کے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال کے اندر پہنچادیا۔

ایران کی برتری کے بعد متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے جارحانہ کھیلا تاہم ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند نے بہترین کھیل پیش کیا۔ بیرانوند کے بہترین کھیل کی وجہ سے عرب امارات نے پنالٹی کے موقع سے استفادہ نہ کرسکی۔

کھیل کے 67 ویں منٹ میں ایران کی طرف سے دوسرا گول بھی سردار آزمون اور مہدی طارمی کی جوڑی نے کیا۔

ایرانی فٹبال ٹیم نے اس سے پہلے گروپ کے ابتدائی میچز میں ہانگ کانگ اور فلسطین کو شکست دی تھی اور دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا تاہم آج کا میچ جیتنے کے بعد گروپ میں بھی پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

ایرانی ٹیم نے گروپ میچز میں سے تینوں میں کامیابی حاصل کرکے مجموعی طور پر 9 پوائنٹس حاصل کئے اور کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے