Breaking News
Home / اخبار / ممبئی میں یلو الرٹ، پروازیں بھی منسوخ

ممبئی میں یلو الرٹ، پروازیں بھی منسوخ

طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ممبئی میں یلو جبکہ کچ اور سوراشٹرا میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا، پروازیں بھی منسوخ کرکے رن وے بند کردیا گیا۔

 نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے سبب بھارتی شہر ممبئی اور گجرات کے ساحل پر تیز ہوائیں اور بلند لہروں کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان بپرجوائے کے سبب کچ اور سو راشٹرا کے لیے اورنج الرٹ اور ممبئی میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

ممبئی میں طوفان کے زیر اثر تیز ہواؤں کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور رن وے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بپرجوائے کے زیر اثر اضلاع میں 13 سے 15 جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے