Breaking News
Home / اخبار / چین کا امریکی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل

چین کا امریکی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل

چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع سے متعلق امریکی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع سے متعلق امریکی جنرل کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ بیجنگ اور نئی دہلی سرحد سے متعلق اختلافات کو بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں امریکی جنرل اے فِلِن نے کہا تھا کہ چین کی طرف سے بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد پر عسکری تعمیرات کرنا نہایت گھناؤنا عمل ہے جس سے تنازع کو مزید ہوا ملے گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کو دونوں ممالک باہمی مشاورت سے طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چینی ترجمان نے امریکی جنرل کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امریکی عہدیداران تنازع کو ہوا دے رہے ہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکی عہدیدار خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور اگلے محاذوں پر موجود دونوں ممالک کی افواج تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

شہید قاسم سلیمانی کی امام رضا ع کی خادمی/شہید رئیسی کے دور میں قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ

شہید رئیسی کی آستان قدس کی سرپرستی اور ملک کے صدر کی حیثیت سے مختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے