Breaking News
Home / اخبار / پاکستان میں صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ

پاکستان میں صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ہم سندھ اسمبلی 100 فیصد تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ہم سندھ اسمبلی 100 فیصد تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جا تا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے مگر سندھ اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی والے کہاں گئے ؟۔ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ہم دوبارہ الیکشن جیت کر واپس آ جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران کی ذاتی انا تھی کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے الزام لگائے گئے ہم نے تو ملیر کا انتخاب جیتا اور پھر ملتان میں بھی فتح حاصل کی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں، دیکھنا یہ ہے ملک کو اس سیاسی صورتحال تک پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے ؟

About خاکسار

Check Also

آپریشن "وعدہ صادق” نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا: صیہونی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے