Breaking News
Home / اخبار / پاکستان، سکوت در برابر وحشیگری های جاری در غزه شرم آور است

پاکستان، سکوت در برابر وحشیگری های جاری در غزه شرم آور است

پاکستانی نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

  جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے پر موجود نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی۔

انہوں نے قابض صیہونی فوجوں کی نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔

نگراں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلیے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔

 محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے