Breaking News
Home / اخبار / عالمی برادری کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مزید ایکشن لینے کی ضرورت ہے، صدر رئیسی

عالمی برادری کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مزید ایکشن لینے کی ضرورت ہے، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کی نسبت یورپ نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوتاہی کی ہے۔

  ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مزید فعالیت کی ضرورت ہے۔

ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی قوانین کو پوری طاقت کے ساتھ نافذ کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

صدر رئیسی نے منشیات کے خلاف جنگ میں ایران اور یورپ کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نسبت یورپ نے اس جنگ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوتاہی بھرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کو چاہئے کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ چھوٹے اور مقامی سطح پر مشنیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے تاہم بڑے گروہوں کو قابو کرنا اس سے زیادہ اہم ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے