Breaking News
Home / اخبار / کتاب امام حسین علیہ السلام کی زندگی

کتاب امام حسین علیہ السلام کی زندگی

کتاب شریف "لہوف علی قتلی الطفوف” جس کےمولف و مصنف زبدۃ المجتہدین ، خلاصۃ العارفین،عمدۃ المتکلمین جناب ابو القاسم سید علی بن موسی بن جعفر ابن طاووس رحمۃ اللہ علیہ ملقب بہ رضی الدین ہیں آپ کی وفات ۵ ذی قعد، ۶۶۴ ہجری بروز پیر ہوئی[ ماخوذ از قصص العلماء ،تنکابنی]۔
موضوع:
یہ کتاب امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور انکی شہادت سے متعلق ہے۔ انہوں نے یہ کتاب زائرین سید الشہداء کیلئے لکھی تھی اس لئے اسے مختصر کرکے لکھا جسکی وجہ سے روایات کے سلسلہ اسناد حذف کردیے گئے صرف آخری راوی اور ماخذ روایت ذکر کردیا گیا۔
روش تالیف
آپ نے عاشورا کے واقعات کو ایک دوسرے سے ایسے ملایا کہ کربلا کا واقعہ کی ایک منجسم شکل میں نگاہوں کے سامنے آجائے۔ آپ نے تکراری روایات سے اجتناب کیا تاکہ قاری کی توجہ کربلا کے تاریخی حوادث پر رہے نہ کہ روایات پر۔
مطالب کتاب
لہوف میں کئی عناوین ہیں۔ سب سے پہلے مقدمہ ہے
جس میں واقعہ کربلا کی عظمت ، امام حسین کا مقام و مرتبہ ،اور امام حسین کی مظلومیت پر گریہ اور عزاداری کے متعلق گفتگو کی گئی۔
مسلک اول : اس عنوان کے تحت واقعہ کربلا سے پہلے کے حالات پیش کیے گئے جس میں امام حسین کے ولادت سے روز عاشور سے پہلے تک کے حالات ہیں
مسلک دوم:
اس عنوان کے تحت روز عاشور کے تمام واقعات ابتدائے جنگ سے شھادت امام حسین تک بیان کیے گئے۔
مسلک سوم:
اس عنوان کے تحت شھادت کے بعد کے تمام واقعات اسارت سے لیکر اہلبیت کے مدینہ لوٹنے تک کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔

خصوصیات
یہ کتاب افراط و تفریط سے پاک ہے ، اس میں کچھ مطالب منحصر بفرد ہیں جیسے امام کا بنی ہاشم کو خط لکھنا اور اپنی شہادت کی خبر دینا "ان شاء اللہ ان یرانی قتیلا”
ترجمے:
یہ کتاب دنیا کی زندہ زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہے کتاب شریف لہوف کے اردو زبان میں نہ جانے کتنے ترجمے ہوئے ہوں گے مگر میرے اختیار میں اس وقت تین ترجمے ہیں ایک "دمع ذروف در ترجمہ لہوف ” ہے جس کے مترجم مولانا سید محمد حسین ابن سید حسین بخش نوگانوی،ضلع مظفر نگر ہیں یہ کاظم بک ڈپو، دہلی چھپی جس پر پر چار مجہتدین کی تقریظ ہے۔اس کے علاوہ دوسرا ترجمہ دور حاضر کا ہے جو مقتل لہوف کےنام سے اسلامک بک سنٹر نے اسلام آباد سے چھاپا ہے اس کے مترجم مولانا مظہر حسین حسینی ہیں۔
تیسرا ترجمہ سید محمد سبطین ابن سید محمد حسن کا ہے۔
یہ کتاب ١٢٠صفحات پر مشتمل ہے جسے مطبع انیس ہند،کھجوہ ، ضلع سارن نے نشر کیا "معصومہ قم اسلامک ریسرچ سنٹر، حیدرآباد ، دکن ” نے اسکی پی ڈی اف بنائی حیدر عباس رضا سلمہ فرزند مولانا محمد عباس مسعود نے اس کام سر انجام دیا۔

.

About سلیمان زارع

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے