Breaking News
Home / اخبار / شام، اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کا اعلی کمانڈر شہید

شام، اسرائیلی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کا اعلی کمانڈر شہید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دمشق میں اسرائیلی حملے میں اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تاوان ادا کرنا ہوگا۔

 ، شام کے دارالحکومت دمشق میں سپاہ پاسداران انقلاب کے ممتاز فوجی مشیر سید رضی موسوی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھ جنرل سید رضی موسوی شام میں مقاومتی تنظیموں کے لاجسٹک سپورٹ کے انجارج تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو اس حملے کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

شہید رضی موسوی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے