Breaking News
Home / اخبار / نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، پاکستانی وزیراعظم

نبی اکرم (ص) کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا، بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلی ٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قراردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا، بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلی ٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قراردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہوا کہ اس نے حضور ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپ (ص) کی تشریف آوری سے دکھی انسانوں کو سکون ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا،  یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخاوت نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی، حضور نبی کریم (ص)کی سیرت مقدسہ تمام انبیا  و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ (ص)کے اثر انگیز ارشادات اور اسوۃ حسنہ کا نتیجہ یہ نکلا کہ صدیوں کے دشمن بھائی بھائی بن گئے اور غریبوں اور کمزورں کے سر پر لٹکتی ظلم کی تلوار ٹوٹ گی، جہالت کی جگہ علم وعرفان نے لے لی اور افلاس ومحکومی کے بدلے معاشرے کو غنا اور آزادی نصیب ہوئی۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے